منقبت: سراج اجملی


Prof Siraj Ajmali

کس کا مولد خانۂ  کعبہ ہو ا اِلّاعلی
کون ہے نفسِ محمدؐ مصطفٰی اِلّاعلی

بائے بسم اللہ کا نقطہ ہو ں یہ کس نےکہا
کس کو مستحضر ہے سب علمِ خدا اِلّاعلی

ما سوائے روۓ  پیغمبرو  بیت اللہ شریف
ہے عبادت کس کا چہرہ دیکھنا اِلّاعلی

متقی آدم سے تا  ایں دم ہزاروں ہیں مگر
کون ہے مولائے اہل اتقا  اِلّاعلی

جو ہلاکت سے بچائے  اعدل الا صحاب کو
کون کر سکتا ہے ایسا فیصلہ اِلّاعلی

کس کی خدمت کے لئے ما مورعصمت کی گئی
کون ہے دنیا میں زوجِ فاطمہ اِلّاعلی

کس کے صاحبزادے  سردارانِ اہلِ خلد ہیں
کس کے خوں نے ہے سجائی کربلا اِلّاعلی

لا فتیٰ  اِلّاعلی لا سیف اِلّا ذولفقار
اور کس کے حق میں آئی  یہ ندا  اِلّاعلی

 گو سراجِ اجملی با اسمِ پاک ِمصطفٰیؐ
نیست مولاٰئی  و نے مولائے ما اِلّاعلی

شاعر: قبلہ سراج الدین اجملی صاحب ، شعبہ ٔ اردو  علیگڑھ مسلم یونیورسٹی علیگڑھ میں بطورِ پروفیسر تعینات ہیں۔

Pir Panjal Post is a blogging outlet which aims at educating people and creating awareness on the issues concerning human society like Education, Politics, Economics, Science, art and literature. The main focus of this blog is on encouraging the budding writers, poets, painters, calligraphers, photographers etc. Besides, it intends to serve the vernacular languages.