خودکشی| شہباز چودھری



یہ خودکشی کیا خودکشی ہے؟
کوئی تو قاتل ضرور ہو گا
جو آے روز ہزار جانیں
بغیر پوچھے، بغیر مانے
یوں چاٹتا ہے کہ جیسے کوئی
لہو کے دھبے آوارہ کتا
یا بے رحم سی چیل کوئی
دبوچ لیتی ہے کوئی چوزہ
مگر یہ قاتل بڑا سیانہ
یہ آج تک نہ کوئی جانا
ہیں ایک قاتل کے روپ سارے
یہ کوئی حنجر نہ تِیر مارے
نہ ہی بظاہر ہے زخم دیتا
مگر مسلسل ہے جان لیتا
یہ کہیں چراغوں کو کھا گیا ہے
کہ وقت سے پہلے بجھا گیا ہے۔




شہباز چودھرری مختصر تعارف: 
شہباز چودھری کا تعلق تحصیل مہنڈر ضلع پونچھ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد  انہوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات سے ایم اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے جموں یونیورسٹی سے ایم۔فل اور پی ۔ایچ ۔ڈی۔ کی ڈگری حاصل کیں ۔ شہباز چودھری نے بہت سےریاستی اور قومی سطح کےامتحانات میں کامیابی حاصل کی جن میں بالخصوص۔ ایس۔ای۔ٹی، این۔ای۔ٹی اور جے۔آر۔ایف شامل ہیں۔

شہباز چویدری نے 2018 میں کے۔اے۔ایس کا امتحان نمایاں کارکردگی کےساتھ پاس کیا اور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Pir Panjal Post is a blogging outlet which aims at educating people and creating awareness on the issues concerning human society like Education, Politics, Economics, Science, art and literature. The main focus of this blog is on encouraging the budding writers, poets, painters, calligraphers, photographers etc. Besides, it intends to serve the vernacular languages.